شہباز فیملی منی لانڈرنگ کیس، نیب کا نئے کرداروں کے انکشاف کا دعویٰ

November 28, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نئے کرداروں کا انکشاف کیا ہے۔

ڈرائیور، کرنسی، کپڑے، کھانے اور موبائل بیچنے والوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں. ان تمام افرادنے اپنی شناخت کا استعمال کرنے پر شہباز فیملی کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے ۔

نیب ذرائع نے 2009سے2012 کے درمیان سلمان شہباز، نصرت شہباز اور جویریہ علی کے نام پر لاکھوں ڈالرز کی جعلی ٹی ٹیز وصولی کی دستاویز حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔