51وینٹی لیٹرز میں سے 12خالی ہیں، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج

November 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انتہائی نگہداشت میں بستروں کی تعداد 94 کر دی گئی ہے اور حکومت مزید 20 وینٹی لیٹرز بھی دے رہی ہے اس وقت 51 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 12 خالی پڑے ہیں کورونا وبا کے دوران نشتر نے قربانیاں دی ہیں ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹر پیرا میڈیکس نرسز سمیت دیگر طبی عملہ بہادری کی مثال ہیں۔ نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار حسین ایم ایس ڈاکٹر طارق سعید پیر زادہ اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی رضا ترجمان ڈاکٹر سجاد مسعود کے ہمراہ نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے حوالے سے دوسری لہر سے نمٹنے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، 272 بیڈز اور 11 وارڈز کورونا کے لیئے مختص ہیں، کورونا کے لیئے علیحدہ ایمرجنسی بنائی گئی ہے، 80 کمروں پر مشتمل وارڈز بنائے گئے، ابتک 94 بیڈز پر مشتمل آئی سی یو کام کررہا جو پاکستان کا سب سے بڑا آئی سی یو ہے۔