اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو اوسطاً 23 لاکھ روپے دیے جائیں گے، حماد اظہر

November 28, 2020

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز سے جن ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، ان کو فی ملازم اوسط 23 لاکھ روپے دیں گے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ساڑھے پانچ سال سے بند ملز کے ملازمین کو 75 کروڑ ماہانہ تنخواہ کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیل ملز کی 13 سو ایکڑ زمین لیز پر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اوپن بولی میں آکر حصہ لے۔

حماد اظہر نے کہا کہ حققیت یہ ہے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر سیاست وہی لوگ کررہے ہیں جنھوں نے اس ادارے کو ڈبویا ہے۔