• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کی کال پر محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس سے مشاورت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران سے 27 ستمبر کی کال پر مشاورت کرلی۔

اسلام آباد میں سہیل آفریدی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کی ہے۔

سہیل آفریدی نے اپوزیشن لیڈران سے ملاقات میں 27 ستمبر کے احتجاج کی کال اور آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔

تینوں سیاسی رہنماؤں نے دوران ملاقات جمہوری جدوجہد کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کی کال آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لئے ہے۔

قومی خبریں سے مزید