بین الافغان مذاکرات کے طریقہ کار کیلئے فریقین میں اتفاق

November 28, 2020

طالبان نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کے طریقہ کار کے لیے فریقین میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں نے 15 نومبر کو طریقہ کار پر اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کا طریقہ کار 21 نکات پر مشتمل ہے۔

ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات 12 ستمبر کو شروع ہوئے تھے۔

دوسری جانب افغان مذاکراتی ٹیم کے رکن نادر نادری نے بھی بین الافغان مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق ہونے کی تصدیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کے نکات جنرل میٹنگ میں پیش کیے جاٸیں گے، جبکہ دونوں طرف کی منظوری کے بعد ہی طریقہ کار حتمی سمجھا جائے گا۔