ڈاکٹر فاروق ستار اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

November 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور انکی اہلیہ افشاں فاروق ستار کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور بظاہر پہلے والی علامات نہیں مگر کورونا مثبت آنے پر گھر میں ہی قرنطینہ ہیں۔ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔