صدر و اندرونی محلوں کی صفائی کیلئے تین شفٹوں میں کام شروع

November 30, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے صدر کے بازاروں اور اندرونی محلوں کی صفائی کیلئے تین شفٹوں میں کام شروع کروا دیا ہے ، پہلی شفٹ صبح سات بجے سے دوپہر تین بجے تک، دوسری دوپہر تین بجے سے رات گیارہ بجے تک اور تیسری شفٹ رات گیارہ بجے سے صبح سات بجے تک کام کرے گا، اس طرح صدر کے ایریاز میں صفائی کا کام 24گھنٹے جاری رہے گا ، ادھر شہریوں نے ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ محمد عمر فاروق علی ملک سے کہا ہے کہ کینٹ کی سول آبادیوں میں روزانہ کی بنیاد پرصفائی کیلئے کم از کم ایک شفٹ ہی بنا دی جائے تو کینٹ میں کی سول آبادیوںمیں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے گی، ٹنچ بھاٹہ ، پیپلز کالونی، آدڑہ،ڈھوک سیداں ، مصریال روڈ ، شالےویلی وغیرہ کے اندرونی محلوںمیں نالیاں گندگی سے اٹی رہتی ہیں وہاں صفائی کی صورتحال زیادہ تسلی بخش نہیں ۔