دو نوسرباز، شہری سے5لاکھ روپے لیکر فرار

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) اشرفیوں کا لالچ دیکر نوسر باز پانچ لاکھ لیکر فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزسیتل ماڑی پولیس کو محمد ندیم نے بتایا کہ میرے کزن کو دو نامعلوم اشخاص ورغلاکر اپنی باتوں میں الجھاکر لےگئے اور کہا ہمیں کھدائی کے دوران سونے کی اشرفیاں ملی ہیں ،جہنوں نے پانچ لاکھ روپے کے عوض ایک پاو اشرفیاں دی جو چیک کرنے سونے کی بجائے تانبہ کی نکلی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔