چمکنی میںباپ ذہنی معذور بیٹی سے زیادتی کرتا رہا

November 30, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود ترناب میں سگا باپ ایک سال تک ذہنی معذور بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا تا رہا ۔مریم زوجہ اصغر خان سکنہ ترناب فارم نے پولیس کو بتایا کہ وہ ریگی میں ایک گھر میں ملازمت کرتی ہے اس دوران اسکا شوہر اور ذہنی معذور بیٹی تیرہ سالہ حلیمہ گھر میں ہوتے ہیں گزشتہ دنوں اسے محسوس ہواکہ حلیمہ حاملہ ہو چکی ہے اس نے معلومات کیں تو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے البتہ اسے معلوم نہیں کہ وہ کس سے حاملہ ہے جس پر پولیس نے رپور ٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور حلیمہ کے پیٹ میں موجود بچے کا ڈی این اے کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے سگے باپ اصغر سے حاملہ ہے پولیس نے معذور بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے اس کے سگے باپ اصغر خان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا اور گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔