عراق کی اہم آئل ریفائنری پر راکٹ حملہ

November 30, 2020

عراق میں شدت پسندوں نے ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیل کے ٹینکوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عراق کے صوبے صلاح الدین میں آئل ریفائنری سینیہ پر ایک راکٹ گرنے سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری میں پروڈکشن کو روکنا پڑا اور ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

خوش قسمتی سے راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آئل ریفائنری میں کام کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے تیل سپلائی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ آگ پر چند گھنٹوں میں ہی قابو پالیا گیا تھا۔