ہاکس بے پر تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

November 30, 2020

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہاکس بے پر واقع تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کردیے، ہٹس کو مارکیٹ ویلیو پر بیچا جائے گا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ سالانہ کرایہ ادا نہ کرنے والے الاٹیز کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ہاکس بے پر کے ایم سی کی 254 ہٹس ہیں جنہیں تین سال کے لئے الاٹ کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لینڈ فوری طور پر تمام ہٹس کا قبضہ حاصل کر لے۔ آئندہ ہاکس بے پر تمام ہٹس کی جگہوں کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے نیلام کیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہٹس نیلام کرنے سے کے ایم سی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام الاٹیز کو محکمہ لینڈ نے فوری طور پر نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔