ہیوی بائیک پر ریس لگانے کے 4 ملزمان کی ضمانت منظور

December 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ہیوی بائیک پر ریس لگانے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان طحہ، بلاول، حسن اور زین کو دس ہزار روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔