ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک اور سیکورٹی گارڈ اچانک گولی چلنے سے جاں بحق

December 01, 2020

ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک اور سیکورٹی گارڈ اچانک گولی چلنے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک اور نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ شاٹ گن سےاچانک گولی چلنے سےجاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت انور علی کے نام سے ہوئی ہے ، سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق سانگھڑ سے تھااور 15روز قبل بھرتی ہوا تھا۔