عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی

December 01, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب کچی آبادی میں جھگیوں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر پولیس اور فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا پولیس کے مطابق آگ کھانا پکانے کے دوران لگی۔