ٹیسٹ چیمپئن شپ غیریقینی کی شکار

December 01, 2020

کراچی (جنگ نیوز) پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل غیریقینی کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے اس کے مستقبل پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد طویل دورانیہ کے فارمیٹ کو مقبول بنانا تھا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ہم کامیاب ہوسکے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ٹورنامنٹ آخری ہی ثابت ہو، فائنل کے بعد ہم دوبارہ پلاننگ کی طرف توجہ دیں گے۔