ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

December 01, 2020

لاہور(وقائع نگارخصوصی)سیشن عدالت نے جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اسامہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی ،ملزم کی جانب سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب، ٹریفک پولیس اور ٹریفک وارڈن کو فریق بنایا گیاہے ۔