تھانوں کے محرر تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری

December 01, 2020

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تمام تھانوں کے محرر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایس پی ایڈمن عثما ن با جو ہ نے ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹیگیشن کو مراسلہ جاری کردیاہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ دوسال سے زیادہ تعینات محرران کو فوری تبدیل کیا جائے نئے اور فریش ہیڈ کانسٹیبلز کو محرر تعینات کیا جائے اورایک ہفتے کے اندر تمام محرران کو تبدیل کرکے رپورٹ دی جائے ۔