سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، شوکت عزیز

December 02, 2020

سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو بڑے بھائی کی حیثیت حاصل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

سعودی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، سعودی عرب کا شمار دنیا کے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔

شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ایران بھرپور تاریخ کا حامل ملک ہے، وہاں بہت سے سمجھ دار لوگ ہیں، ایران کو مذہبی قیادت فعال انداز میں چلارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےایران کے ساتھ تعلقات پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہیں۔پاکستان ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔