بابر اعظم کی جانب سے سنگین الزامات کا سخت ٹریننگ کر کے جواب

December 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور کی لڑکی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم اپنے ہوٹل کے کمرے میں سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔

بابراعظم نے الزامات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی بابر اعظم کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔