2 ہفتوں میںکورونا ویکسین عام دستیاب ہونگی، امریکی وزیر صحت

December 02, 2020

نیویارک(جنگ نیوز) امریکا کی 2دوا ساز کمپنیوں کی تیارکردہ کورونا وائرس کی ویکسین آئندہ دو ہفتے میں ہنگامی طور پرلوگوں کو لگانے کیلئےدستیاب ہوں گی،اس بات کا اعلان امریکی وزیر صحت ایلکس آزر نے کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق انہوں نےمیڈیاسے بات چیت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ویکسین کرسمس سے قبل امریکیوں کو لگائی جاسکتی ہیں،وہ اور نائب صدر مائیک پینس ریاستوں کے گورنرز سےویکسین کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔