خطے کے حالات سنگین، ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

December 02, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے حالات انتہائی سنگین ہیں، ملک میں یک جہتی کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اپویشن کے ساتھ بات چیت کرکے حالات کو بہتر بنایا جائے ، معاشی پوزیشن بہت زیادہ خراب ہے جبکہ بے روزگاری اور مہنگائی حکومت کی رخصتی کا راستہ ہموار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے۔