13دسمبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، نزہت صادق،شائستہ پرویز

December 02, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر ) لاہور 13دسمبر کے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں گذشتہ روز پی پی 157میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی کارنر میٹنگ کینال پارک گلبرگ میں ہوئی جس سے خواتین ونگ کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق، خواجہ احمد حسان مسلم لیگ ن لاہور خواتین ونگ کی صدر شائستہ پرویز ملک،میاں نعمان رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی سمیت دیگرنے خطاب کیا،مسلم لیگ ن پاکستان شعبہ خواتین کی صدر نذہت صادق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ13 دسمبر کا جلسہ تاریخی اور یاد گار ہوگا اس کے لیے لیگی خواتین پوری طاقت لگا دیں۔مسائل کی وجہ سے خواتین بڑی تعداد میں باہر آرہی ہیں۔20 پچیس ہزار روپے میں گھر کا بجٹ نہیں بن رہا،شا ئستہ پرویز ملک نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،13 دسمبر کو پورا پاکستان انتظار میں ہے کہ کیسے قائدین کا استقبال کریں گے، اگر لاہور کے عوام فیصلہ کر لے تو ہواؤں کا رخ بدل جاتا ہے،خواجہ احمد حسان نے کہا کہ حکومت کی کوئی پا لیسی نہیں جو ملک کے لیے بہتر ہو۔