بھارت کے پاس کلین سویپ سے بچنےکا آج آخری موقع

December 02, 2020

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:40 پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران اب تک بھارتی ٹیم جیت سے محروم ہے۔ ابتدائی2 ون ڈے میچوں میں اسے آسٹریلیا سے بھاری شکست ہوئی۔

پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا66 رنز جبکہ دوسرے میں51 رنز سے بھارت کو ہرا چکا ہے جس کے بعد اب بھارت کلین سویپ سے بچنے کے لئے قسمت آزمائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔