ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی آمدنی میں 4 گنا اضافہ

December 02, 2020

ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کی آمدنی میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کانفرنسگ ایپ زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے

زوم ایپ کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 4 گنا اضافے کے بعد 777.2 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جا رہی تھی کہ زوم کی آمدنی میں 694 ملین ڈالرز اضافہ ہو گا لیکن حقیقت میں یہ اضافہ توقع سے زیادہ رہا۔