عمران خان کے الوداعی دورے گلگت سے شروع ہوچکے، نفیسہ شاہ

December 02, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الوداعی دورے گلگت سے شروع ہوچکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں رہے تو قومی اثاثے صفر رہ جائیں گے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ غریب معاشی بدحالی کا شکار ہے، عمران خان کی معاشی ترقی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی میگا کرپشن کی داستانیں ہیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے عمران خان کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔