پارک لین ریفرنس، زرداری اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

December 03, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت می پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری ، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جسےعدالت نے منظور کرلیا، اس موقع پر حسین لوائی، طحہ رضا ، اقبال نوری سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل سے عدالت لایاگیا،جبکہ نیب کے گواہ احسن اسلم دستاویزات کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیاجس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پرنیب کے گواہ احسن اسلم کا بیان جاری رہاجو مکمل نہ ہوسکااور عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔