پی ڈی ایم کوئٹہ کا اجلاس ،احتجاجی مظاہرے اور جلسے کی تیاریو ں کا جائزہ لیاگیا

December 03, 2020

کوئٹہ( پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع کوئٹہ کا اجلاس پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ سعود ، حافظ محمد عارف بشیر ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے میروائس پرکانی، نیشنل پارٹی کے ریاض احمد زہری ، عوامی نیشنل پارٹی کے ثناء اللہ اور پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری کبیر افغان نے شرکت کی۔ انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں 4دسمبر کو ہونیوالے احتجاجی مظاہرے وجلسے کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور مختلف فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس کے بیان میں کہا گیا کہ ملتان اور ملک بھر میں پی ڈی ایم کے رہنمائوں وکارکنوں کی گرفتاریوں،بے جا مقدمات اور تشدد کے خلاف پی ڈی اے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 4دسمبر جمعہ کو سہ پہر اڑھائی بجے احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا جبکہ اس سےقبل ریلی نکالی جائیگی۔