حکومت فنکاروں کی بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے‘پی اے ای

December 03, 2020

پشاور (وقائع نگار)پاکستان آرٹسٹس ایکویٹی کے عہدیداروںنجیب اللہ انجم، بشریٰ فرخ، نوشابہ خان، انیس الرحمٰن، فرید اللہ شاہ حساس، قاضی محمد زبیر اور قاضی خامس نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے نئے چیئرمین نعیم بخاری کی جانب سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کے علاوہ سرکاری چینل کی عظمت رفتہ کی بحالی کے عزم کو سراہتے ہیں۔ ان کی آمد کے ساتھ پی ٹی وی میں ان ہائوس پروڈکشنز کا آغاز ہونا خوش آئند ہے اس سے فنکاروں کو کام کے مواقع ملیں گے ۔ پاکستان آرٹسٹس ایکویٹی پہلے ہی فنکاروں کے مسائل وفاقی حکومت تک پہنچا چکی ہے جس میں شوبز کو صنعت کا درجہ دینے، فنکاروں کو ذاتی پروڈکشن کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ‘مختلف شہروں میں ثقافتی سرگرمیاں کیلئے فنکاروں کو آسان شرائط پر سرکاری ہالوں کی فراہمی ‘بیمار اور ضعیف العمر فنکاروں کو تاحیات اعزازیہ کے اجراء اورحکومتی سکیموں میں فنکاروں کیلئے کوٹہ وغیرہ شامل ہیں۔ امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔