ایران کا ایٹمی سائنسدان کے قاتلوں کی شناخت کا دعویٰ

December 03, 2020

ایران نے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قاتلوں سے تعلق رکھنے والوں کی شناخت کادعویٰ کیا ہے۔

ترجمان ایرانی حکومت علی رباعی کا کہنا ہے کہ نقل و حرکت کے ایک سلسلے کا پتا چلایا گیا ہے، سب سے اہم یہ ہے کہ اہم معلومات محفوظ رہیں۔

علی رباعی نے کہا کہ خطےمیں صورتحال پر قابو کر لیا گیا ہے، تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رہے گا، جبکہ جوابی کارروائی ٹھوس نتائج آنے پر کی جائے گی۔