وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ سے چینی کی قیمت کم نہیں ہوتی، اویس شاہ

December 03, 2020

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب کے ٹویٹ کرنے سے چینی کی قیمت کم نہیں ہوتی۔

اویس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ کو کوئی بتائے آپکی حکومت میں چینی سستی نہیں 40 روپےمہنگی ہوئی ہے، چینی کی قیمت ابھی تک 100سے95روپے فی کلو ہے۔


صوبائی وزیر نے کہا کہ کہیں کاشتکاروں سے سستا گنا کم قیمت خریدنے کے لئے توجھوٹ نہیں بولا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے سلیکٹڈ جب کوئی نوٹس لے بربادی خود ہی ہوجاتی ہے۔