سعودی عرب، پاکستانی ورکرز کی خدمات پر اعزاز

December 04, 2020

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے منطقہ القصیم کے میئر محمد المجلی نے 40سال تک بلدیہ القصیم میں قابل قدر خدمات پیش کرنے پر متعدد پاکستانی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے اس موقع پر میئر محمد المجلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چار دہائیوں کی ریکارڈ مدت تک بلدیہ اور اس علاقے کے عوام کیلئےپاکستانیوں کی مخلصانہ خدمت قابل قدر ہیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں میئر نے کہا کہ القصیم بلدیہ نے گذشتہ ماہ متعدد رضاکار مرد و خواتین کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا ہے جنہوں نے مختلف قسم کے معاشرتی پروگراموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ۔