فیکلٹی ممبران کے تجربہ سرٹیفکیٹ اجراء کی پالیسی منظور، جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ کا بائیسواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں فیکلٹی ممبران کو تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے پالیسی منظور کی گئی۔یہ اختیار پاکستان میڈیکل کمیشن نے حال ہی میں جامعات کو منتقل کر دیا ہے۔سرٹیفکیٹ کے اجراء اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔میٹنگ میں خواتین کے ہراسانی کے واقعات سےتحفظ کے لئے اصول و قوانین کو بھی منظور کیا گیا۔ یہ قوانین 2015 سے یونیورسٹی میں نافذ ہیں۔سنڈیکیٹ نے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر محمد عمران کی تقرری کو قانونی طور پرمنظور کیا۔یونیورسٹی کے ملازمین کے لئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور یونیورسٹی کمیونیکیشن آفس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔میٹنگ کےںبیرونی ممبران میں پروفیسر زینت عیسانی، پروفیسر صادقہ جعفری، پروفیسر روبینہ حسین، پروفیسر نوید راشد، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ انور شاہ، HEC سے اے کیو مغل شامل تھے جبکہنادرہ پنجوانی نے برطانیہ سے آن لائن شرکت کی۔ بیسک میڈیکل سائنس کے ڈین پروفیسر غلام سرور قریشی اور رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم بھی موجود تھے۔