لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

December 04, 2020

اسلام آباد (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں 16 نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان نے 5 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین ایڈیشنل سیشن ججز اور 13 وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔