ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے واٹر بورڈ 65 کروڑ 20 لاکھ روپے سے سیوریج سکشن اور جیٹنگ مشینوں کی خریداری کریگا

December 04, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک کے مالی تعاون سےواٹر بورڈ 65 کروڑ 20لاکھ روپےسے سیوریج سکشن اور جیٹنگ مشینوں کی خریداری کرے گا۔ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی منصوبے کے تحت سیوریج سکشن اور جیٹنگ مشینوں کے14جوڑوں (پیئرز) کی خریداری کے لئے وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کے دفتر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔