پی ڈی ایم کا مقصد غربتبیروزگاری کیخلاف آواز بلند کرنا ہے، ملک ابرار‘ بابر جدون‘ ضیاء الرحمان

December 04, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پی ڈی ایم اتحاد کا مقصد غربت، بیروزگاری اور حکومت کی غلط پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرکے عوام کا تحفظ اور سلیکٹڈ سیٹ اپ سے نجات حاصل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی صدر ڈاکڑ ضیاء الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر ملک ابرار اور پیپلز پارٹی سٹی کے صدر بابر جدون نے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جامعہ اسلامیہ صدر میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کی کال پر ڈویژنل سطح پر 6دسمبر اتوار کو جامعہ اسلامیہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائیگی۔ 13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔ قائدین نے کہا کہ مذاکرات نہ کرنے کا تاثر درست نہیں‘ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو آئے ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم مذکرات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ذریعے اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 2021ء میں قوم کو خوشخبری ملےگی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کو درست سمت میں لے جانے کیلئے قوموں کو قربانی دینا پڑتی ہے۔