معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ریلی

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوسائٹی فار سپشل پر سنز اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر چوک نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک ریلی نکا لی گئی، ریلی میں زاہدہ حمید قر یشی ،شیخ فرخ زبیر ، جام اخلاق حسین اور دیگر نے شر کت کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم اور ہنر دے کر نہ صرف خودمختار کیا جاسکتا ہے بلکہ ملک کا کامیاب شہری بنایا جاسکتا ہے۔ حکومت پنجاب کو چاہیے جسمانی معذور افراد کے لئے سرکاری نوکریوں کے کوٹے میں اضافہ کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔