پشاور میں بچی کے قتل اور جلانے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

December 04, 2020


پشاور میں بچی کے قتل اور جلانے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ایس پی صدر سرکل وقار خان نے کہا کہ واقعہ کے بعد 30 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، مرکزی ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں 7 سال کی بچی 18 نومبر کو لاپتا ہوئی تھی۔ اگلے روز بچی کی جلی ہوئی لاش صبح سویرے قبرستان سے ملی تھی۔