آٹا اور چینی چور مافیا کے گھر جانے کا وقت آچکا، مریم اورنگزیب

December 04, 2020

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، آٹا اور چینی چور مافیا کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی سیکرٹیریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ آج عوام کے پاس پیسے ہیں نہ آٹا اور چینی 13 دسمبر کو پورا لاہور ان چوروں کیخلاف مینار پاکستان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے۔ شہباز شریف کو جیل میں بند کر کے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ووٹ کی عزت بحال کریں گے اگلا پورا ہفتہ لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز ہوں گی اور مریم نواز لاہور شہر میں نکلیں گی۔