پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

December 05, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ارکان اور سینئر وکلاءکے اعزاز میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید نے جم خانہ کلب میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں بشارت اللہ خان،توفیق آصف،اسد عباسی،راجہ فرخ عارف بھٹی،چوہدری آصف لکھن،ملک اسرار، راجہ نصیر کیانی،علیم عباسی،حسن رضا پاشا،قمر سبزواری، مجیب الرحمان کیانی،بلال رضا،قاسم چوہان، طارق کھوکھر، شوکت رئوف صدیقی، چوہدری محمد حسین،ڈسٹرکٹ بار کے صدر غلام مصطفی، قوسین فیصل مفتی،حافظ سمیع سمیت سرکاری و سینئروکلاءنے شرکت کی۔