ٹریفک پولیس کا آپریشن ٗدرجنوں گاڑیاں تحویل میں لے لیں

December 05, 2020

پشاور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں ہتھ ریڑھیاں اور گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک چارسدہ روڈ تاج ملوک خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک حفیظ الرحمان نے دیگر ٹریفک پولیس نفری کے ہمراہ مصروف ترین شاہراہ چارسدہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے ،غلط جگہ اورنوپارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف ہونے والے کارروائی کے دوران متعدد افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جن میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سبزی ،فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والے افراد شامل ہیں غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے پرمتعدد ہتھ ریڑھیاں او ر چھابڑی بھی ٹریفک پولیس قبضے میں لے لی گئی ہے،کریک ڈائون کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور نو پارکنگ زون میں گا ڈیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔