مختلف النوع کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے ‘ملنگ شاہ باچا

December 05, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) باصلاحیت اداکار ملنگ شاہ باچا نے کہا ہے کہ مختلف النوع کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہحال ہی میں معروف ہدایتکار حنیف بلوچ کے ساتھ ڈرامہ ’’جہالت‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس میں ڈاکٹر کا کردار ادا کیا جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اس ڈرامے میں سینئر اداکار ارشد حسین کے ساتھ کام کرکے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملاکیونکہ وہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔