ترکی سے غیر قانونی مقیم 22 پاکستانی شہری ڈی پورٹ

December 05, 2020

ترکی سے غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے بے دخل کیے گئے ان 22 پاکستانی شہریوں کو ترک پرواز کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچایا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 11 افراد کو امیگریشن اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔


امیگریشن ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 11 افراد کو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔