کورونا وائرس: جنوبی افریقہ انگلینڈ پہلا ون ڈے منسوخ

December 06, 2020

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے بغیر کوئی گیند ہوئے ختم کردیا گیا، ہوٹل اسٹاف کے دو ارکان میں کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ کو ختم کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پارل میں ہونے والا پہلا ون ڈے بغیر کوئی گیند ہوئے ختم کردیا گیا،اس سے پہلے بھی جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کا کوویڈ پوزیٹو آنے پر میچ ملتوی کردیا گیا تھا،، اور سیریز کا نیا شیڈول بنایا گیا تھا۔

آج میچ سے قبل ہوٹل اسٹاف کے دو ارکان میں کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ کو پہلے تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا بعد ازاں میچ منسوخ کرنا پڑا۔