کوہلی سے کیچ چھوٹنے کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ

December 06, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے میچ میں کیچ چھوٹنے کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی نے میتھیو ویڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

میتھیو ویڈ 32 گیندوں پر 58 رنز بنا چکے تھے اور بھارت کے لیے انتہائی خطرناک بھی دکھائی دے رہے تھے۔

آسٹریلوی اننگز کے ساتویں اوور میں واشنگٹن سندر کی گیند پر میتیو ویڈ نے ہلکے شاٹ کھیلا جہاں گیند سیدھی ویرات کوہلی کے ہاتھوں میں چلی گئی، لیکن ویرات گیند کو نہ سنبھال سکے اور وہ ان کے ہاتھوں سے نکل کر نیچے گر گئی اور آسان کیچ چھوٹ گیا۔

گیند زمین پر گرنے کے بعد میتھیو ویڈ سنگل رن لینا چاہتے تھے، تاہم وکٹ کے بیچ میں ساتھی کھلاڑی کو بروقت رن کا اشارہ نہ دینے کا فائدہ ویرات کوہلی نے اٹھایا اور گیند فوراً اٹھا کر انھیں رن آؤٹ کردیا۔