روس کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش

December 07, 2020

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کرے۔

اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی، اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت کو بھجوایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اس حوالے سے ریگولیشنز، نتائج اور ٹیسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔