کوئٹہ میں کسٹم کی کارروائی، 12 کروڑ روپے مالیت کی 24 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لیں

December 07, 2020

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) پاکستان کسٹم کوئٹہ نے نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوںکیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے،کوئٹہ کسٹم نے چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان گل رحمان اور کلکٹر پرینویٹو عرفان جاوید کی ہدایت پر گزشتہ شب کوئٹہ کسٹم نے ائر پورٹ روڈ پر چھاپہ مارا اور12کروڑ روپے مالیت کی 24 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لیں اور سمگلروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلافکوئٹہ کسٹم کیساتھ ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ اور کلکٹر اکبرجان کی سربراہی میں کی گئی ، ذرائع کے مطابق اس موقع پر گاڑیوں کے سمگلروں اور شرپسندوں نے حالات خراب کرنے کی بھی کوشش کی جسے کنٹرول کیا گیا ۔