خواجہ سرا کا اغوا ،زیادتی کے بعدسر کے بال کا ٹ دئیے

December 07, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی کی حدود سے نصف شب کو چار افراد نے خواجہ سرا کو اغواءکرکے ہوس کا نشانہ بنایااور سر کے بال کاٹ کر ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ خواجہ سرا سجاد عرف مہک سکنہ فیصل آبادحال نوتھیہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو بتایا گزشتہ شب وہ شادی کی تقریب میں میوزک کا پروگرام ختم کر کے خواجہ سرا نینا اور نایاب کے ہمراہ ٹیکسی موٹر کار میں جا رہے تھے کہ راستے میں چمکنی موڑ کے قریب موٹر کار میں سوار 4 افراد نے انہیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اسے اغوا کر لیا کار سواروں نے انھیں ہوس کا نشانہ بنایا اس کے سر کے بال کا ٹ دئیے اور بعد ازاں اس سے 43 ہزار روپے کی نقدی اور سونے کی انگوٹھی چین کر چغلپورہ میں گاڑی سے اتار دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔