فردین خان میں ناقابلِ یقین حد تک تبدیلی

December 07, 2020

بھارتی ادکار فردین خان نے دوبارہ نوجوان بننے کی ٹھان لی اور خود کا 18 کلو سے زائد کا وزن بھی کم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 46 سالہ فردین خان کو کچھ عرصے قبل جب کچھ تقریبات میں دیکھا گیا تو وہ انتہائی موٹے دکھائی دے رہے تھے۔

تاہم اب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فردین نے بتایا کہ انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کر لیا ہے۔

اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2010 کے عشرے میں زیادہ تر لندن میں ہی رہے ہیں، جبکہ اہلِ خانہ اب بھی لندن میں مقیم ہیں، تاہم وہ ممبئی میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں ممبئی میں ہوں اور اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو بہت یاد کرتا ہوں۔

فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دوبارہ فلموں میں واپسی کے خواہشمند ہیں تاہم مستقبل میں فلمیں پروڈیوس کرنے اور ہدایت کاری کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

جب ان سے ان کے وزن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا ماضی گزر چکا، میں اب دوبارہ جسمانی طور پر 25 سال کا لگنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کرلیا ہے، جس کے لیے انھوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اور ہلکی خوراک لی ہے۔

فردین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو 30 سال کا محسوس کر رہے ہیں، تاہم ان کا ہدف خود کو 25 سال کا جوان بنانا ہے، جس کے لیے مزید محنت درکار ہے۔