آر یا پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے, شبلی فراز

December 07, 2020

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آر یا پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اگلے 3 سال تک اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرے، پی ڈی ایم 2018 کے عوامی فیصلےکی نفی نہیں کرسکتی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ اقتدار سے محروم متاثرین کا اجتماع ہے، غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفے کیلئے دباﺅ ڈالنا جمہوریت نہیں ہے۔