27ماہ میں 206 ارب کی وصولی کی: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

December 09, 2020

اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کہتے ہیں کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 27 ماہ میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے یومِ انسدادِ بدعنوانی پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن ذلت، رسوائی اور بے سکونی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور قانون کی بالا دستی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، اینٹی کرپشن پنجاب بلا امتیاز اپنی قانونی ذمے داریاں ادا کر رہا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ 27 ماہ میں 3 ہزار 900 سے زائد سرکاری افسران و اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔